منشیات کی لعنت نے قوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،غلام عباس

پولیس حراست میں کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ،ڈی ایس پی کاہنہ سرکل کی گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:21

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈی ایس پی کاہنہ سرکل غلام عباس نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت نے قوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ کام نا ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران میرٹ پر تفتیش کواپنا شعاربنائیں،ڈی ایس پی کاہنہ سرکل نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر آنے والے سائل کے لئے کھلے ہیںپولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کا بھی تشدد ہو تو اس کی نشاندہی کریںکرپٹ لوگوں کے لئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ہر آنے والے سائل کو عزت دیں۔

غلام عباس نے مزیدکہا کہ پولیس حراست میں کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو غیر قانونی حراست میں رکھا جائے گا اور اگر کوئی پولیس آفیسر ایسی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایس پی کاہنہ سرکل نے کہا کہ پولیس اہلکارعوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :