خالق نگر، ریٹائرڈانسپکٹرکا عوامی روڈپرقبضہ،ایل ڈی اے کے فیصلہ کوبھی ہوا میں اڑا دیا

عوامی روڈکوعوام کی آمدورفت کے لئے کھولا جائے،عوام کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:21

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء)جوہرٹائون میں ارشدنامی ریٹائرڈانسپکٹرنے جی فوربلاک میں اپنے گھر کے باہروالے روڈپرگیٹ لگا کر قبضہ کرلیا،اہل علاقہ نے چیف منسٹرپورٹل میں درخواست دی جوایل ڈی اے آفس درخواست ریفرہوئی،اور ایل ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے دروازہ توڑکے روڈعوام کے لئے کھول دی،ایک دن بعد ہی اس شخص نے دوبارہ اس روڈپر قبضہ کرلیا،اور عوام کی آمدورفت کومکمل بندکردیا۔

(جاری ہے)

اور اہل علاقہ کوگزرنے سے روک دیا گیا۔حکومتی اقدام کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے اس شخص نے علاقہ بھرکے مکینوں کوپریشان کررکھا ہے،عوام کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ اس روڈکو واگزارکرایا جائے اور عوام راستے پر اس قبضہ کوختم کرایا جائے۔