نوازشریف اور نیب کی سزا کیخلاف اپیل معاملہ ، نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ حاصل کرلیا

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر ہے، رپورٹ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:31

نوازشریف اور نیب کی سزا کیخلاف اپیل معاملہ ، نیب نے پیپر بکس کا ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزا کے خلاف اپیل معاملہ پر نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزا کے خلاف اپیل کے معاملہ پر اپیل کی پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا، نواز شریف کے وکلا نے رجسٹرر آفس سے پیپر بکس ابھی حاصل نہیں کی۔گزشتہ 9 ماہ سے پیپربک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کاروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی ۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر ہے