سرگودھا، مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا قتل

ہفتہ ستمبر 13:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) سرگودھا کے تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود میں مخالفین نے فائرنگ سے چچا بھتیجے کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عالم والا کے رہائشی اعجاز نے 20 برس قبل ضلع چنیوٹ کے رہائشی کولین دین کے تنازع پر قتل کیا تھا جس کا مقتول کے بیٹے عمران کو رنج تھا جس نے ہفتے کی رات اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرے پرموجود اعجاز اور اسلم (جوکام کررہے تھی) کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مڈھ رانجھا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا ، مقتول اعجاز کے بھائی حق نواز کی مدعیت میں عمران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :