دُبئی: بنگلہ دیشی نے ساتھی ملازمہ کو مسلسل دو بار زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ساتھی ملازمہ جونہی سٹوریج رُوم میں داخل ہوئی ملزم نے اس سے اپنی ہوس پُوری کرڈالی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:24

دُبئی: بنگلہ دیشی نے ساتھی ملازمہ کو مسلسل دو بار زیادتی کا نشانہ بنا ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء ) دُبئی میں روزگار کی غرض سے مقیم بنگلہ دیشی نوجوان کو پولیس نے جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ 28سالہ بنگلہ دیشی کلینر نے اپنے ساتھ کام کرنے والی نیپالی لڑکی سے سٹوریج رُوم میں مسلسل دو بار زیادتی کر ڈالی۔ 27 سالہ نیپالی لڑکی کی جانب سے زیادتی کی رپورٹ درج کروانے کے بعد بُر دُبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ ملزم کے ساتھ ہی ایک بلڈنگ میں صفائی کا کام کرتی ہے۔ وقوعہ کے روز وہ صفائی کا سامان واپس رکھنے کے لیے سٹوریج رُوم میں گئی تو ملزم بھی وہاں ایک کُرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک ملزم کُرسی سے اُٹھ کھڑا ہوا اور اسے بازو سے پکڑ کر زبردستی اپنے ساتھ چمٹا لیا۔ اور پھر زبردستی اس کے ساتھ دو بار جنسی زیادتی کر ڈالی۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق وہ اس اچانک جنسی حملے سے اتنی خوفزدہ ہو گئی تھی کہ چیخ و پکار بھی نہ کر سکی اور اپنا آپ بھی نہ چھُڑوا سکی۔ ملزم نے اسے مسلسل ایک گھنٹے تک سٹوریج رُوم میں بند کیے رکھا اور اس دوران اس سے دو بار زیادتی کی۔ بعد میں جب انکی بھارتی سُپروائزر واپس آئی تو متاثرہ لڑکی نے اسے ساری بات بتا دی۔ جس پر سُپروائزر نے لڑکی کو تھانے میں لے جا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے جسمانی معائنے کے دوران ملزم کے ڈی این اے بھی پائے گئے۔ملزم نے شروع میں اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے اسے دونوں کی مرضی کا معاملہ قرار دیا تاہم بعد کی تفتیش میں ملزم نے لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 19 ستمبر 2019ء کو ہو گی۔