امریکی اداکارہ فلسٹی ہافین کو بیٹی کے امتحان میں رشوت دینے پر 14دن جیل ،30 ہزارڈالرجرمانے کی سزا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:57

امریکی اداکارہ فلسٹی ہافین کو بیٹی کے امتحان میں رشوت دینے پر 14دن جیل ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) معروف امریکی اداکارہ فلسٹی ہافمینکو عدالت نے بیٹی کے امتحان میں زیادہ نمبردلوانے کے لئے رشوت دینے پر 14دن جیل اور 30 ہزارڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔فلسٹی اپنی بیٹی کو کسی اچھے کالج میں داخل کرانا چاہتی تھیں۔ مگر اچھے کالجوں کا میرٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور وہاں صرف انہی امیدواروں کو داخلہ ملتا ہے جنہوں نے ایس اے ٹی میں زیادہ نمبر لیے ہوں۔

(جاری ہے)

فلسٹی نے اپنی بیٹی کو ایس اے ٹی میں زیادہ نمبر دلوانے کے لیے 15ہزار ڈالر رشوت دی۔ مگر اس کا پتا چل گیا اور ان کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا۔جمعہ کو عدالت نے انہیں 15ہزار ڈالر کی رشوت دینے کے الزام میں 14 روز کے لئے جیل بھیج دیا ۔56 سالہ ہافمین ان 34 والدین میں سے پہلی ہیں جنہیں اس سلسلے میں سزا ہوئی ہے۔ انہیں 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور نگرانی میں 250 گھنٹوں کے لیے سماجی خدمت کے کام بھی کرنا ہوں گے۔آئندہ ماہ کے دوران تقریبا ً درجن مزید والدین کو سزا سنائی جائے گی۔ 15 کے قریب والدین نے اپنے جرام کا اعتراف کیا ہے، جب کہ 19 مقدمہ لڑ رہے ہیں۔