جاپان میں 100 سالہ شہریوں کی تعداد 70 ہزار سے متجاوز

صد سالہ شہریوں کی تعداد71238 ہو چکی ،ان میں سے اٹھاسی فیصد خواتین ہیں،حکومتی رپورٹ

ہفتہ ستمبر 14:05

جاپان میں 100 سالہ شہریوں کی تعداد 70 ہزار سے متجاوز
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جاپان میں ایک سو سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا کی اس تیسری بڑی معیشت میں ستر ہزار شہری ایسے ہیں، جن کی عمریں ایک سو برس یا اس سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کردہ حکومتی اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ اس ایشیائی ملک میں صد سالہ شہریوں کی تعداد اکہتر ہزار دو سو اڑتیس ہو چکی ہے اور ان میں سے اٹھاسی فیصد خواتین ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد تقریبا پانچ لاکھ تینتیس ہزار ہے، جن میں اٹھارہ ہزار جرمن شہری بھی شامل ہیں۔