جرمنی اٹلی آنے والے 25 فیصد مہاجرین کو سیاسی پناہ دے گا

اطالوی حکومت کے ساتھ طے شدہ منصوبے میں تبدیلی نہ ہوئی تو ہر چوتھے مہاجر کو جرمنی میں لایا جائے گا،وزیرخارجہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جرمن حکومت سمندری راستوں سے اٹلی پہنچنے والے پچیس فیصد مہاجرین کو اپنے ہاں سیاسی پناہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہاجر کو ڈوبنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر داخلہ کے مطابق اطالوی حکومت کے ساتھ طے شدہ منصوبے میں تبدیلی نہ ہوئی تو ہر چوتھے مہاجر کو جرمنی میں لایا جائے گا۔

ابھی تک بھی جن مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا کر اٹلی پہنچایا گیا ہے، ان میں سے ہر چوتھا مہاجر جرمنی پہنچا ہے۔ زیہوفر کا کہنا تھا کہ یہ نظام ختم ہونا چاہیے کہ مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے والے بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور کوئی انہیں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :