کراچی ،شہر قائد کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) شہر قائد کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ورثاء کے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا ۔ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :