قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:38

قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل عبدالقادر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کو تینوں سنٹرز پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور ایبٹ آباد میں کھیلے گئے ۔