کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی

ریلی کے بعد جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ضلعی امیر حافظ مطیع الر حمٰن مینگل نے بھی خطاب کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:35

کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام موٹر ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء،نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ ) کشمیری مسلمانوں کی آزادی اور عوامی مارچ کے حوالے سے جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی نکا لی گئی ۔ریلی افضل المدارس سے شروع ہو کرمختلف شاہراہوں سے ہو تے ہوئے آزات جمالدینی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر لی۔ اس موقع پر جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ،ضلعی امیر حافظ مطیع الر حمٰن مینگل مولانا محمد قاسم مینگل آغا نورالحق شاہ اورمحمد عباس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج اور ان پر ظلم وستم ڈھا رہے ہیں۔

مظلوم خواتین اور بچے مسلمانوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں لیکن حکمران ابھی تک کچھ نہیں کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عام ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے عوامی مارچ نا گزیر ہو چکا ہے۔ ہم کشمیری مسلمانوں پر ظلم اور ملک میں مہنگائی اور عوام پر بے جا ٹیکس برداشت نہیں کر سکتے۔جماعت اسلامی ہر فورم پرآواز بلند کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان سے عوامی مارچ کے ذریعے پیغام دینا چاہتی ہیں کہ اگر اسی طرح مزید ظلم جاری رہا تو پورے ملک میں احتجا جی تحریک چلائیں گے اور پریشان حال عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انھوں نے نوشکی سمیت پورے بلوچستا ن کے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی اور پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنیاور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لیے کوئٹہ میں منعقدہ عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور سینیٹر سراج الحق کے قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کا وژن کو کامیاب بنائیں۔