Live Updates

وزیراعلیٰ سےکہا کہ دلیری سےکام کریں،باقی فکرچھوڑیں، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ جس کو نااہل سمجھتے ہیں اس کو فارغ کردیں، ہماری پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:58

وزیراعلیٰ سےکہا کہ دلیری سےکام کریں،باقی فکرچھوڑیں، چودھری پرویز ..
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے کہا کہ دلیری سے کام کریں،باقی فکرچھوڑیں، وزیراعلیٰ کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ جس کو نااہل سمجھتے ہیں اس کو فارغ کردیں، ہماری پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توپوری کوشش ہے عثمان بزدار کو اس دن میٹنگ میں بھی کہا ہے کہ آپ دلیری سے کام کریں، باقی کی فکرچھوڑ دیں، وزیراعلیٰ کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ جس کو نااہل سمجھتے ہیں اس کو فارغ کردیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے، اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ نہیں ہوگا ،اسلام آباد کا سیاسی موسم ٹھنڈا ہی رہے گا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب مسقط کے دو روزہ دورے پر ہیں وہاں سے سعودی عرب جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمرے کی سعادت کے بعد 19ستمبر کو واپس آئیں گے، اس کے بعد انہوں نے ایک ہفتے میں بڑے بڑے وزراء کو عہدوں سے فارغ کردینا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو شکایت کی میں نے وزراء کی مرضی کے سیکرٹریز لگوائے، شہبازشریف کے زمانے میں وزراء کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن میں نے ان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، پھر بھی کارکردگی نہیں دکھاتے۔جبکہ ان کی وجہ سے عوام سے گالیاں مجھے پڑ رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات