Live Updates

18 ستمبر کو اجلاس میں مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا، کراچی کو وفاق کے زیر انتظام لانا جناح پور منصوبے کی طرف قدم ہے

انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، سب چاہتے ہیں کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ ستمبر 16:22

18 ستمبر کو اجلاس میں مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا، کراچی کو وفاق کے زیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2019ء) : مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے زیر انتظام لانا جناح پور منصوبے کی جانب ایک قدم ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 18 ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے، اگرحکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، سب چاہتے ہیں کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں۔جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لئے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، خواہش ہے مشترکہ اسٹیج ہو اور تمام اپوزیشن قائدین ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر میں سرکاری افسران کے اجتماع سے خطاب کیا۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتکاری سب کے سامنے ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل ریاستی اداروں نے کروانا ہے ۔ وہاں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ مقبوضہ وادی کو بچانے کی بجائے اسے بیچ دیا گیا ہے جبکہ فاٹا کا پاکستان اورکشمیر کا بھارت میں انضمام کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز ہے اور ایک سالہ کارکردگی کے مطابق نا اہل بھی ہے، ملک کی معاشی صورتحال بد تر ہوچکی ہے ۔

لوگوں کے کاروبار بند ہورہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے لوگوں کے لاکھوں گھرگرا دیے گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں عوامی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ فاٹا میں ریفرنڈم کروایا جائے، پتہ چل جائے گا کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے ، لیبیا ، عراق ، یمن ، شام میں کون سی جمہوریت ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات