ہرنائی، روح اللہ خان ترین کی ٹھیکیدار سرورکاکڑ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ہفتہ ستمبر 16:46

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین نے گزشتہ شب ہرنائی کے علاقہ طالب لیز کوئل مائینز ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹھیکیدار سرور کاکڑ کے ڈیرہ پر فائرنگ کرکے ٹھیکیدار کوشہید جبکہ ایک مزدور کو زخمی اور گاڑی کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ، آئی جی ایف سی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرنائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کوئلہ کانوں پر نامعلوم کی جانب سے حملے ، مزدوروں کو زودکوب کرنے اور کوئلہ کانوں کی قیمتی مشینری کو جلانے کی واداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے کوئلہ کے کاروبار کو تباہی سے بچائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگ کوئلہ کانوں میں کام کرتے ہیں اور انکا روزگار کوئلہ کانوں میں کام کرنے سے وابستہ ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو لوگ خوف کی وجہ سے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔