اوکاڑہ ،گھر یلو ناچاقی پر 2شادی شدہ خواتین قتل ،ایک مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ،نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ ستمبر 17:11

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) اوکاڑہ نواحی گائوں میں گھر یلو ناچاقی پر 2شادی شدہ خواتین قتل ،ایک مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گائوں جواہرسنگھ کے رہائشی محمد اکرام ولد اقبال کی بہن ،بشریٰ دختر اقبال کی شادی اس کے کزن اختر سے ہوئی تھی جوکہ اب تین بچوں کی ماں ہے جبکہ اختر کی بہن فوزیہ کی شادی اس کے ماموں کے بیٹے امجد سے ہوئی تھی فوزیہ اپنے خاوند سے ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی ،محمد اکرام ان کے گھر جاکرفوزیہ کو اپنے گھرجانے کاکہتا رہا مگر فوزیہ اپنے خاوند کے گھر جانے کو راضی نہ ہوئی جس پر محمد اکرام نے اپنی ہمشیرہ بشریٰ کوکہاکہ اگر فوزیہ اپنے گھر نہیں جاتی توتم بھی میرے ساتھ چلو مگر محمد اکرام کی بہن نے اپنے خاوند کاگھر چھوڑنے سے انکار کردیا جس پر محمد اکرام مشتعل ہوگیا، جس نے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ کرکے گھر میں بیٹھی ہمشیر ہ بشریٰ اور بھابھی جوکہ اس کی کزن بھی تھی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ دونوں مقتولہ کی وٹہ سٹہ پر شادی ہوئی تھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ضروری شواہد اکھٹے کئے اورنعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس وقوعہ کی مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہے اورملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے بعدازتفیش وقوعہ کے اصل حقائق سامنے آئینگے تاہم دوہرے قتل کی واردات پر پوار گائوں افسردہ ہوگیا قتل ہونے والی خواتین کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

متعلقہ عنوان :