سرگودھا،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں تھانہ مڈ ھ رانجھا کے علاقہ عالم والا میں مقتول اعجاز اور اس کا چچا اسلم گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ 8 مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین اور حملہ آوروں گروپوں میں پندرہ سال قبل سے قتل کے تنازعہ پر دشمنی چلی آرہی تھی ،مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تھانہ مڈھ رانجھا نے تفتیش شروع کر دی ہے۔