سرگودھا ،قتل کی دیرینہ دشمنی پر 5 مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو قتل کردیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے علاقہ عالم والا میں قتل کی دیرینہ دشمنی پر 5 مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو قتل کردیا اورفرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر کے تین حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق علاقہ عالم والا کے لڑکا گروپ اور کانڈیوال مودوانہ کے نسوانہ گروپ کے درمیانی 15 سال قبل خاندانی دشمنی چلی آ رہی تھی جس کی رنجش پر گاوں مودوانہ سے نسوانہ گروپ کے تین سگے بھائیوں سمیت 5 مسلح افراد نے قصبہ عالم والا مڈھ رانجھا میں لڑکا گروپ کے مخالفین کے گھر پر فائرنگ کر کے 60 سالہ محمد اسلم اور اس کے 35 سالہ بھیجے اعجاز احمد دو افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مدھ رانجھا نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے دوھرے قتل کی واردات کا مقدمہ کانڈوال مودوانہ نسوانہ گروپ کے تین سگے بھائیوں محمد رضا،کامران ،عمران اور دو دوسرے بھائیوں محمد قاسم اور محمد کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149 ت پ درج کر لیا جس میں بھی وجہ عناد دیرینہ خاندانی دشمنی بتلائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :