گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ویڈیو لنک سے کیسز کی سماعت کیلئے فیسیلیٹیشن سنٹرز کا آغاز

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) گلگت بلتستان کی اعلی عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کیلئے فیسیلیٹیشن سنٹرز کا آغاز کر دیا گیا، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج سید ارشد حسین شاہ نے مختلف اضلاع میں فیسلیٹیشن سنٹرز کا آغاز کیا، یہ سنٹرز استور، غذر، دیامر،ہنزہ اور خپلو میں قائم ہوں گے جہاں جلد ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت ہوگی جس کے بعد وکلاء اور سائلین کو پیشی اور آرڈرز کی کاپی کے لییگلگت آنے کی ضرورت نہیں ہو گی، وہ ان سنٹرز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائعکے مطابق گلگت بلتستان میں فیسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام وہاں سفری سہولیات محدود ہونے اور سائلین اور وکلاء کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے، یہ اقدام گلگت بلتستان کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان سنٹرز کے زریعے بعد ازاں یہ سہولیات چیف کورٹ گلگت بلتستان کیلئے بھی فراہم کی جائیں گی۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ ان سنٹرز کو اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے فعال بنائے گی اور کسی قسم کا نیا سٹاف بھرتی نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :