اسلام آباد ، گولڑہ پولیس نے چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ ستمبر 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ گولڑہ اقبال گجر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم خالد 6 سالہ بچے موسی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا،والدین میڈیکل کے بعد کسی قسم کی کارروائی نہ کروانا چاہتے تھے،ایس پی صدر عمر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او نے موقع کا وزٹ کیا اور بچے کے والد کو حوصلہ دیا۔

اہس ایچ او نے متاثرہ بچے کے والد کو ملزم کی گرفتاری اور متاثرہ فیملی کی مکمل حفاظت کا یقین دلایا،اس پر متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کروایا،پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا،ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کرنا تسلیم کر لیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او معہ ٹیم کو شاباش دی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہاکہ پولیس کے بہتر رویے سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام افسران شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ معزز شہری کسی بھی واقع کی اطلاع فوری اپنی پولیس کو دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس آپ کی اپنی ہے، اس پر اعتماد کریں۔

متعلقہ عنوان :