بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز

پہلے روز شمشال اور چیپرسان کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے،شمشال کی جانب سے شائشہ کی شاندار ہیٹ ٹرک

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:22

بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) بلندو بالا پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گرائونڈ میں زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز شمشال اور چیپرسان کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے،شمشال کی جانب سے شائشہ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں زلمی ٹی وی کے اشتراک سے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا،پہاڑوں کے دامن میں قائم خوبصورت پاسو گراونڈ میں لیگ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں شمشال نے سوست کو پانچ صفر سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شائسہ نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔ثانیہ اور ارم نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں چیپرسان نے ہوم ٹیم پاسو کو دو صفر سے ہرایا۔ ملیحہ اور نبیلہ نے ایک ایل گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب اور میچز کے موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جو بہترین کھیل سے لطف اندوز ہوئے

متعلقہ عنوان :