آر سی سی آئی الیکشن ، میاں پرویز اسلم گروپ پھر کامیاب

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر اور نائب صدور کا چنائو 18ستمبر کوہوگا

ہفتہ ستمبر 17:22

آر سی سی آئی الیکشن ، میاں پرویز اسلم گروپ پھر کامیاب
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں میاں پرویز اسلم گروپ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ،انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18ستمبر کو منعقد ہوگا ،دوسرے مرحلے میں صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا چنائو کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔

ترجمان ر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اراکین فضل الرحمان ملک، ظہوراحمد ملک اور محمد حفیظ احمدکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پرمحمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔

(جاری ہے)

صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب18 ستمبرکو ہوگا۔واضح رہے کہ راولپنڈی چیمبر کے انتخابات کے حوالے سے تاجر برادری نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے اور قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ چیمبر انتظامیہ کی جانب سے انتخابی عمل کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کی وصولی ، سکروٹنی سمیت دیگرمعلومات اوپن نہیں کیں بلکہ راولپنڈی چیمبر میں گذشتہ کئی برس سے بلامقابلہ چنائو کا سلسلہ جار ی ہے جس سے شکوک نے جنم لیا ۔دوسری جانب چیمبر ذرائع نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ چیمبر آف کامرس کے انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے سرانجام دیا گیاہے اور اس حوالے سے کسی چیمبر ممبر کو اعتراض ہو تو وہ الیکشن کمیٹی کو تحریری ا پنا اعتراض جمع کروا سکتا ہے ۔