راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوتھ کلب کا قیام

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:23

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوتھ کلب کا قیام
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے راولپنڈی چیمبر میں یوتھ کلب کا آغاز کردیا گیا ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے یوتھ کلب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قومی سرمایہ ہیں، انہیں راہنمائی کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی چیمبر یوتھ کلب کے ذریعے نوجوانو ں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا تاکہ وہ شہر کی بہتری، صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

آر سی سی آئی یوتھ کلب ، انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کے درمیان رابطے مضبوط کرنے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ یوتھ کلب کے آغاز کا مقصد نوجوانوں اور طلبا کو شہر کی ترقی، کاروبار کی طرف راغب کرنے اور انہیں معاشرے کا مفید فرد بنانا ہے۔ چیمبر میں ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر فعال انداز میں کام کر رہا ہے جہاں خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی پروگرام، سیمینارز اور دوسری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت پہلا آر سی سی آئی انٹر کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ یوتھ کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :