دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ایک گواہ کے بیان پر جرح کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ طلب

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ایک گواہ کے بیان پر جرح کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، رئوف صدیقی، انیس قائمخانی، عثمان معظم اور وسیم اختر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ضیا الدین اسپتال یوسف ستار گواہ کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاسبان تنظیم، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور دیگر تنظیموں کے کارکنان کو زخمی کو اسپتال لایا جاتا تھا۔ زخمیوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جاتی تھی۔ ملزمان کے وکلا نے گواہ کے جرح پر بیان مکمل کرلی۔ عدالت نے گواہ کا بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔