کراچی کو دوبارہ دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے، سراج درانی

آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے،اسپیکر سندھ اسمبلی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے، کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔