کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مختلف علاقوں کارروائیاں کرتے ہوئے دو رکنی کار لفٹر گینگ کے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں جاوید بلوچ،جمشید اور ظفر حسین شامل ہیں۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کیمطابق کارلفٹر گینگ کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان نے گاڑیاں گلستان جوہر،مبینہ ٹان اور دیگر علاقوں سے چوری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :