کراچی ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دکاندار کو قتل کرکے گھر کا صفایا کردیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ڈاکوؤںنے دکاندار کو قتل کرکے گھر کا صفایا کردیا اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 ایف میں دعا سوئٹ کے قریب دکاندار 40 سالہ محمد شاہین کی گھر سے ہاتھ پاں بندھی نعشں ملی پولیس کے مطابق مقتول کے کمرے میں الماریا ں کھلی ہوئی تھیں سامان بکھرا ہواتھا پولیس کے مطابق مقتول کے والدین پہلی منزل پر رہتے تھے جبکہ مقتول گرانڈ فلورپر رہتا تھا اسکی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی شبہ ہے کہ ڈاکوںنے مقتول کے ہاتھ پاں باندھ کر گھر کا صفایا کیا اور سرپر گولی مار کر ہلاک کیاہے پولیس نے بتایا کہ معاملہ مشکوک معلوم ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :