ڈیرہ اسماعیل خان، آر پی او کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:37

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں OG-38کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میںتینوں اضلاع کے پولیس سرابراہان اور ایس پی تفتیش ڈیرہ و ٹانک اور تینوں اضلاع کے ایس ڈی پی اوز و تمام ایس ایچ او ز ،سپیشل برانچ و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر نے ماہ جولائی و اگست 2019ء کی پولیس کارکردگی پرمکمل آگاہی حاصل کی جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرہ تنگ کرنے کے احکامات صادر فرمائے اور تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے حکم جاری کیے اور اپنے تھانہ کے POsکو گرفتاری کے لیے کمپین شروع کرنے کو کہا۔

(جاری ہے)

مزیدریجنل پولیس آفیسر نے تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اضلاع میں تمام چیک پوسٹوں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر ان کے خلاف بھر پور کاروائی کریں کو ئی بھی اہلکار روشوت لینے کا مرتکب پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور تمام چیک پوسٹوں پر رشوت کے خلاف آگاہی بینرز آویزاں کیئے جائیں ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے ان تمام چیک پوسٹوں سے نفری کو فوری طور پر پولیس لائن حاضری کے احکامات جاری کیے جہاں سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیںاور تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے حکم جاری کیا کہ غیر قانونی آمدو رفت،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،اشیاء اور ایرانی تیل کے خلاف بھر پور کارروائی کریں اور کسی بھی قسم کی رعایت برتنے والے اہلکار کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مزید چند گنے چنے دہشت گر د بھی جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ان کے خلاف اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھیں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر مکمن اقدامات اور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔