Live Updates

مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت سسک رہی ہے،ہندوستانی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں،راجہ فاروق حیدر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، یورپین یونین اگر انسانیت کو بچانا چاہتے ہیں تو فوری مداخلت کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا آل پارٹیز کانفرنس کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈاون کو 40 روز گزر گئے ہیں۔ ہندوستانی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں ۔یورپین پارلیمنٹ سمیت دنیا کے معتبر ادارے کشمیریوں کی آواز سن رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت سسک رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ،یورپین یونین اگر انسانیت کو بچانا چاہتے ہیں تو فوری مداخلت کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ان خیالات کاا ظہار اپنی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، جمیعت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل امتیاز عباسی، جمیعت اہل حدیث کے دانیال شہاب، عبداللہ گیلانی رفیق ڈار سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر بھر میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریاست بھر میں بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے انتطامات و دیگر امور کے لیے وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے زیر انتظام ایل او سی مارچ کی تاریخ کا وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر ان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب تک اعلان نہیں ہو گا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو زیر غور لایا گیا ۔کمیٹی میں ممبران نور الباری (جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی)، حسن ابراہیم (جموں وکشمیر پیپلزپارٹی)، سردار صغیر چغتائی(مسلم کانفرنس)، محمد حسین خطیب(آل پارٹیز حریت کانفرنس)، فیصل راٹھور(جنرل سیکرٹری، پیپلزپارٹی AJK) ، سید عتیق الرحمان شاہ(جمیعت اہلحدیث)، امتیاز عباسی (جمیعت علماء اسلام)، سید سبطین کاظمی(شہید بھٹو پارٹی)، ظفر انور (پاکستان تحریک انصاف)، نمائندہ(جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ)اور ذوالفقار علی ملک (ڈائریکٹر جنرل ، سیاسی امور ہمراہ جناب وزیراعظم) سیکرٹری کمیٹی شامل ہیں۔

شرکاء نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون کی شہادت کی بھی مذمت کی شرکاء نے لائن آف کنٹرول اورپاک افغان بارڈر پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو ملک پاکستان اور آزادکشمیر کے دفاع کے لیے عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات