مریم اورنگزیب کا رانا ثناء اللہ کیس کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

عمران صاحب رانا ثناء اللہ کو بھونڈے انداز سے گرفتار کر کے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی ہے،گرفتاری انصاف کے نظام اور حصول پہ طمانچہ ہے، بیان

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:54

مریم اورنگزیب کا رانا ثناء اللہ کیس کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کیس کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب رانا ثناء اللہ کو بھونڈے انداز سے گرفتار کر کے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی ہے، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری انصاف کے نظام اور حصول پہ طمانچہ ہے ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری انصاف کے نظام اور حصول پہ طمانچہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار منشیات کیا میں کیا گیا اور چھان بین اثاثوں کی ہو رہی ہے یہ کام تو عمران صاحب نیب سے کروا لیتے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس جج اور وکیل کے بغیر چلا رہی ہے کونکہ کیس جھوٹا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ کیس میں حکومت نے چوتھی مرتبہ پراسیکیوٹر بدل دیا اور اب وہ پراسیکیوٹر رکھا ہے جو کوئٹہ میں عارضہ قلب میں مبتلا ہے ، کوئی شرم ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ارکان اور ڈی جی اے این ایف نے پارلیمان اور پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا کہ رانا صاحب کے خلاف وڈیو موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ جس جج نے وڈیو طلب کی تھی، انہیں عمران صاحب نے دورانِ سماعت واٹس ایپ کے ذریعے منصب سے ہٹادیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ حکومتی پرسیکیوٹر نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اٴْن کے پاس کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی وکیل نے متعلقہ وزیر اور ڈی جی اے این ایف کے وڈیو برآمدگی والے بیان پر ’’یوٹرن‘‘ لے لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی وکیل نے وزیرموصوف اور ڈی جی اے این ایف کے وڈیو موجود ہونے کے بیان کو سیاسی قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ دو ماہ 13 دن گزر گئے، رانا ثناء اللہ سے برآمدگی کی وڈیو آج تک پیش نہیں کی جاسکی ،رانا ثناء اللہ کو گرفتار ہیروئن کے مقدمے میں کیا اور ان سے تفتیش اثاثوں کی ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان جائیدادوں کی چھان بین کی جارہی ہے جو انہیں والد نے ورثہ میں دیں۔