جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، ریفرنس کا متن

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔وحید شہزاد بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے یہ ریفرنس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی پابندی لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کی سماعت میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور ذہانت کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اپنی درخواست میں میرے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی، جوڈیشنل کونسل سے درخواست ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل وحید شہزاد بٹ ایڈوکیٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک ریفرنس پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :