عوامی مارچ بلوچستان کے سلگتے مسائل ،مظلوم کشمیریوں پر مظالم کودنیا بھر میں اجاگر کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ،

صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی میزان چوک پرعوامی مارچ کے حوالے سے میڈیاکو بریفنگ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آج کا کوئٹہ عوامی مارچ منظم،تاریخی ،بلوچستان کے سلگتے مسائل اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم کودنیا بھر میں اجاگر کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اوریہ صوبے کی تاریخ میں ایک یادگار مارچ ہوگا۔ہم نے عوامی مارچ کے حوالے سے اضلاع کو متحرک وفعال کیا عوام الناس کیساتھ سیاسی سماجی و کھیلوں تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت دی بھارتی جارحیت اور کرپٹ مافیا وبلوچستان کو ریگستان بنانے والوں کے خلاف عوامی مارچ ہوگا۔

ہم حکومت کو متوجہ کررہے ہیں کہ کشمیرکی آزادی حکومتی جلسوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور جہاد سے ہوگاجہاد بھی ریاست وافواج پاکستان کریں پوری قوم ساتھ دیگی۔

(جاری ہے)

بلوچستان پساہوادباہوامحروم علاقہ بن گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کی جانب سے عوامی مارچ کے سلسلے میں میزان چوک پر دو روزہ دعوتی کیمپ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی رہنماوقائدین بھی کثیر تعدامیں موجودتھے ۔

مولاناعبدالحق ہاشمی نے بتایاکہ عوامی مارچ 3بجے سہ پہرہاکی گرائونڈڈبل روڈ سے شروع ہوکر پرنس روڈ،جناح روڈسے ہوتاہو منان چوک پر پہنچے گاجہاں سنیٹرسراج الحق ودیگر قائدین مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ تقوم کوجماعت اسلامی ہی مسائل سے نکال سکتی ہے قوم نے سب جماعتوں کو باربار آزمالیامسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گیے تبدیلی سرکارنے مسائل وپریشانیاں بڑھانے میں ریکارڈقائم کر دیا حالانکہ اس حکومت سے عوام کی بہت سے اچھے ومثبت توقعات تھے اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کاآپشن رہ گیا ہے۔

عوامی مارچ کی تیاریاں مکمل ہوئی الحمداللہ جماعت اسلامی کوئٹہ سمیت دیگر کمیٹیوں نے دن رات ایک کرکے احسن اندازمیں کام کرکے ہر طبقے کو دعوت پہنچادی انشاء اللہ ہزاروں لوگ عوامی مارچ میں شرکت کرکے جماعت اسلامی کی کال پر لبیک کہیں گے اورظلم وجبر وکرپشن کے خلاف بھر پورآوازبلند کی جائیگی ۔