موجودہ حکومت نے عوام کاکوئی مسئلہ حل نہیں کیا بے روزگاری ،مہنگائی ،بجلی لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ ہیں ، ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ ستمبر 17:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کاکوئی مسئلہ حل نہیں کیا بے روزگاری ،مہنگائی ،بجلی لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ ہیں منتخب نمائندوں ،حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے کوئی وعدہ پورانہیں کیا ۔عوام نے سب کوآزمالیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جس پر اعتمادکرکے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے 15ستمبرعوامی مارچ میں سراج الحق کی موجودگی میں مسائل کے حل کی راہ متعین کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزخانوزئی ،پشین ،قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگاروں کیلئے باعزت روزگارکافوری طور پراہتما م کریں بدقسمتی سے موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پرچل رہی ہے بلکہ عوام کیلئے مسائل وپریشانیاں پیدا کرنے میں ان سے دو قدم آگے ہیں لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھینناجارہا ہے ملازمین کو سہولت دینے کے بجائے ان کیلئے مشکلات پید اکی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر محکمہ کے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی دیانت داری سے سرانجام دیناچاہیے رشوت وناجائزدولت سے گھر کا سکون ودل کا اطمینان ختم ہوجاتا ہے رزق حلال ومحنت کی جائز آمدنی میں دلی سکون واطمینان اور برکت وخوشحالی ہوتی ہے ایماندار ملازم کبھی کسی بھی حوالے سے پریشان نہیں ہوتا ۔حکومت نے ہر طبقے کیلئے مسائل وپریشانیاں پید اکردی ہے ،جماعت اسلامی بے روزگاری ،حکومتی مظالم ،عوامی مسائل روزگاری ،تعلیم ،سہولیات کیلئے کل کوئٹہ میں عوامی مارچ کر رہی ہے عوام ونوجوان ،علمائے کرام ،ملازمین ہماراساتھ دیں انشا ء اللہ ہم ہر طبقے کے مسائل کریں گے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص سراپا احتجا ج ہے مگر افسوس ناک امریہ ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آوازاُٹھاتی رہیگی حکومت کو عوامی مسائل ہر صورت حل کرنا ہوں گے لوٹی ہوئی دولت برآمد اور عوام کو روزگاردینا ہوگا بصورت دیگر ہر طرف سے احتجاج کی آوازیں آئیگی ۔