Live Updates

عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے،عمران خان

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے، برآمدات میں اضافہ اور نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،بندکارخانوں اور صنعتی یونٹس کی بحالی کوفوری یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ ستمبر 17:58

عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے،عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے، برآمدات میں اضافہ اور نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، بند کارخانوں اور صنعتی یونٹس کی بحالی کوفوری یقینی بنایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی، وزیر اقتصادی امور، مشیرتجارت ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

حالیہ مہینوں میں ٹیکسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال پہلے 2 مہینے میں برآمدات اور درآمدات کی مد میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ اپارٹمنس کی تعمیرات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ زراعت کے ہرشعبے کی ترقی کیلئے ایک مفصل پالیسی تشکیل دی ہے۔ طے شدہ حکومتی اہداف کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ وزارتیں سہ ماہی اہداف کی تکمیل کا طریقہ کار وضع کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے۔ حکومتی معاشی پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوا، نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
وزیراعظم کااقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق تازہ ترین معلومات