جمرود،راستے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:19

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) خیبر کی تحصیل جمرود میں دو چچازاد بھائیوں کے درمیان راستے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، واقعہ جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں دو چچا زاد بھائیوںزاہد اور حیات راستے کے تنازعے پر مشتعل ہوگئے اور تو تو میں میں کے بعد بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے بعد دو نوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جمیل اور سلمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو ر پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت قدرے تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :