شہبازشریف کی مغربی سرحد پر افغانستان سے اورشمالی وزیرستان میں پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی شدید مذمت

افغانستان میں امن کے لے عظیم قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے ، اپوزیشن لیڈر کا بیان

ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:49

شہبازشریف کی مغربی سرحد پر افغانستان سے اورشمالی وزیرستان میں پٹرولنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مغربی سرحد پر افغانستان سے اورشمالی وزیرستان میں پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امن کے لے عظیم قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے ۔ہفتہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ارض وطن پر قربان ہونے والے چاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ لانس نائیک سعید امین آفریدی، نائیک محمد شعیب سواتی، سپاہی کاشف علی، شپاہی اختر حسین ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ارض پاک کی عزت، وقار، خودمختاری اور سالمیت کی زکوة ہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن کے دعویداروں کو وہاں دہشت گردوں کی موجودگی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن کے لے عظیم قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت افغان حکومت اور امریکہ سے اس پر وضاحت طلب کرے اور ان کو ’’ڈومور‘‘ کے لئے کہے ۔انہوںنے کہاکہ افغان اور عالمی افواج سے پوچھا جائے کہ افغانستان سے ہم پر ہونی والی فائرنگ کا کون ذمہ دارہی ۔انہوںنے کہاکہ ان واقعات کے ذمہ دار وہ سازشی عناصر ہیں جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ پھر خطے میں آگ بھڑکانے کی بہیانک سازشیں عروج پر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمار ا ہر شہید امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم کاثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل اور اجرعظیم دے۔آمین۔