حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:37

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ انڈیکیٹرز کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم کو پنجاب بھر میں سے تیسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے جس کے لئے محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔ڈی سی جہلم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال تمام وارڈذ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال کا اچانک دو رہ کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فاوق بنگش،ڈاکٹر حفیظ الرحمان و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈی ایچ کیو میں ڈائلیسسز کی 24 گھنٹے بلا ناغہ سہولت موجود ہے ، ایمرجنسی میں مزید ڈاکٹرز کو تعینات کیا جا چکا ہے دیگر اہم شعبوں میں مذید بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ پر اہم ذمہ داریاں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ایمرجنسی بلاک، اور جنرل وارڈوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ سیف انور جپہ نے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اور بہترین علاج کی سہولیات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اورایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کے ہمراہ ڈی ایچ کیو میں نئی بھرتی کی جانیوالی سٹاف نرسز کے انٹرویو کیے۔