چک مغلاں کے ننھے طالب علم عبدلہادی کی قدرتی وفات پر بچے کے والدین کے ساتھ اظہار افسوس

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:43

چک مغلاں کے ننھے طالب علم عبدلہادی کی قدرتی وفات پر بچے کے والدین کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے چک مغلاں سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ پرائمری سکول چک مغلاں کے ننھے طالب علم عبدلہادی کی قدرتی وفات پربچے کے والدین کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے نرسری کلاس میں پوزیشن لینے والے طالب علم عبدالہادی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکا دکھ درد بانٹنے کے لئے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

چک مغلاں جہلم سے تعلق رکھنے والا ننھا طالب علم گورنمنٹ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھا جو کہ خون میں ہمیو گلوبین کی کمی کے مرض کا شکار ہوا… ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی بھی موجود تھے انہوں نے بچے کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور انہیں صبر جمیل کی تاکید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :