ٹنڈو محمد خان : ایوبیہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں نوجوان زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:09

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر ایوبیہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 20 سالہ کریم آباد کا رہائشی نارائن کولہی ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اچانک سلپ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے نجی اسپتال داخل کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :