Live Updates

امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس کا انعقا د کر ے گی

ہفتہ ستمبر 19:19

امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس کا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے ہوئے بھارتی جبر وا ستبداد کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھنے کا سلسلہ دن بہ دن تیز ہو رہا ہے۔ امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے اجلاس کے انقاد کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر ویلز ایمبسڈرکے ہمراہ اپنے کئی ساتھوں کے ساتھ ملاقات میں جنوبی ایشیا خاص طور پر کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات