پیپلز پارٹی ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے سامنے ڈٹی رہی ،شاہینہ سعید

بلاول بھٹو کے سندھو دیش بیان کو غلط انداز میں پیش کرنامنفی ذہنیت کی عکاس ہے ،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:23

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے پاکستان کی عظمت و استحکام، بقا اور موجودہ جمہوریت کی مضبوطی پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم قیادت اور انکی لازوال قربانیوں کے باعث ممکن ہوئی پی پی پی قیادت کی پاکستان اور وفاق کی مضبوطی کیلئے انکی کاوشیں اور جدوجہد ناقابل فراموش ہیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو، اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور اپنے والد آصف علی زرداری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو مستحکم بنانے کا طریقہ کار اپنایا ہے اور ہر فورم پر ہر مشکل وقت میں غیر جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف کھڑے رہے ہیں پاکستان جب معاشی بحران، بیروزگاری، قرضے، اور حالت جنگ جیسے ماحول میں گہرا ہوا ہے وہاں کراچی پر 149 کے نفاذ کی بات کرنا غیر سیاسی سوچ کا پتہ دیتی ہے وفاق کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سے صرف سندھو دیش کے مطابق بیان کو غلط طریقے سے ہٹ کرنا منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کے خلاف ملکی و غیر ملکی سازشوں، تحریکوں اور جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔