چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:26

چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی صدارت میں سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں پولیس کے تفتیشی نظام سمیت دیگر اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے آئی جی پنجاب عارف نواز سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو شرکت کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اجلاس میں پولیس شکایات سیل کے متعلق آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ،تفتیشی نظام کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ملزموں کی بربریت اورضمانتوں بارے نظرثانی،شکایات اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے مقدمات بارے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز زیرغور آئیں گی ،اجلاس میں پولیس ریفارمز کمیٹی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائی گئی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔