بلاول بھٹو زرداری کی پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت

جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چیئر مین پیپلزپارٹی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:52

بلاول بھٹو زرداری کی پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کی فائرنگ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہازر کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر اداری نے کہاکہ جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔