24ویں نیشنل سیونز رگبی چمپئن شپ ، آرمی، واپڈا، ایئرفورس اور ریلوے نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:52

24ویں نیشنل سیونز رگبی چمپئن شپ ، آرمی، واپڈا، ایئرفورس اور ریلوے نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 24 ویں نیشنل سیونز رگبی چمپئن شپ میں آرمی، واپڈا، ایئرفورس اور ریلوے نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روز 20 لیگ میچز اور 4 کوارٹرفائنلز کھیلے گئے۔ اس موقع پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ، صدر چودھری عارف سعید، ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، مینیجر رگبی سروسز سید معظم علی شاہ،مینیجر اکانٹس محمد عاصم، حاجی انوار، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے محمد زبیر اورتماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

24 ویں نیشنل چمپئنشپ میں 12 ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ٹیموں میں پنجاب گرین، پنجاب ییلو، آرمی، ایچ ای سی، اسلام آباد، ایئرفورس، ریلویز، واپڈا، پولیس، بلوچستان، کے پی کے اور سندھ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں آرمی نے ایچ ای سی کو 31-0 سے، ایئرفورس نے اسلام آباد سے 45-0سے، ریلویز نے پنجاب گرینز کو 17-7، واپڈا نے پولیس کو 32-5 سے، آرمی نے بلوچستان کو 61-0 سے، پنجاب ییلو نے اسلام آباد کو 12-7 سے، پنجاب گرینز نے سندھ کو 36-0 سے، پولیس نے کے پی کے کو 33-0 سے، ایچ ای سی نے بلوچستان سے 41-0 سے، ایئرفورس نے پنجاب ییلو 36-0 سے،ریلویز نے سندھ کو34-0 سے، واپڈا نے کے پی کے کو 57-0 سے ہرا دیا۔

پہلے کوارٹرفائنل میں آرمی نے پولیس کو 65-0 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں واپڈا نے ایچ ای سی کو 53-0 سے، تیسرے میچ میں ایئرفورس نے پنجاب گرینز کو 48-0 سے اور چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں ریلویز نے پنجاب ییلو کو 19-0 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج بروز اتوار 15 ستمبر کو فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان رگبی یونین ڈائریکٹر سروس ٹائرز چودھری عارف سعید ہوں گے۔