آر ڈبلیو ایم سی کی ڈھوک کھبہ میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:58

راولپنڈی14ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے یوسی 43کے علا قے ڈھوک کھبہ میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے اور گھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے ،سکول اوربازار میں جا کرطلباء ،اساتذہ ،دکانداروں اور خریداروں کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی،کمیونیکیشن ٹیموں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ہمیں اس موزی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا، شہر کی صفائی کے زریعے بیماریوں کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے،صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،اس موقع پرشہریوں اور دکانداروںنے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :