گوجرانوالہ، قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرورمجرم گرفتار

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک مفرورمجرم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونیوالے مجرم نے اپنے رشتہ دار غلام مرتضیٰ اور اس کی بیوی کو فائرنگ کر کے شدید مضروب کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اسکی بیوی موقعہ پرجاں بحق ہوگئی تھی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیلا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سٹی پو لیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا اس موقع پر کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان اور مجرمان پولیس کی حراست سے دورنہیں ہیں۔