بلو چستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا گوادر لیویز کی جانب سے ٹرک پرمبینہ فائرنگ اور ٹرک مالک آصف ساجدی کے قتل کی شدید مزمت مکران ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) بلو چستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا گوادر لیویز کی جانب سے ٹرک پرمبینہ فائرنگ اور ٹرک مالک آصف ساجدی کے قتل کی شدید مزمت مکران ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے دفترمیں ضلع لسبیلہ کے صدر حاجی محمد عالم شاہوانی کی صدارت میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرزنے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب خطاب کرتے ہوئے ضلع لسبیلہ کے صدر حاجی عالم شاہوانی اور دیگر ٹرانسپورٹ رہنماں نے گزشتہ روز گوادر لیویز کی جانب سے نیلنٹ کے مقام پر ٹرک پرمبینہ فائرنگ اورٹرک اونر مالک ساجدی کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کی شدید مزمت کی کی اجلاس میں اس واقع کو دہشت گردی اور بھتہ خوری قراردیتے ہوئے ٹرانسپورٹ رہنماں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کو لاوارث سمجھ کر بھتہ نہ دینے پرقتل کرنا لاقانونیت اور بھتہ خوری کی بدترین مثال ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم وزیادتی اور ان سے بھتہ لینے پر خاموش نہیں بھیٹے گی انھوں نے کمشنرمکران ,ڈپٹی کمشنر گوادر سے مطالبہ کیاکہ وہ شہید ٹرانسپورٹر آصف ساجدی کے قتل اور لیویز کی بھتہ خوری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تحصیلدار اور لیویز اہلکاروں کے خلاف تحقیات کرکے انھیں قرار واقعی سزادیں دیں اور شہید آصف ساجدی کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائیں انھوں نیمکران کے ٹراسپورٹرز نے گوادر انتظامیہ کو دو دن کی جو مہلت دی ہے اگر انھوں نے مطالبات پرعمل نہیں کئے تو بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈرشن ان کے شانہ بل شانہ ہوکر احتجاج" اپن گاڑیاں کھڑی کرکیاحتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔