لالہ موسیٰ، محلہ شاہ حسین میں رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) بزنس مین،امتیاز کوثر و برادران کی طرف سے محلہ شاہ حسین میں رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا اور اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ نے کیا۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام کے بعد گجرات میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا سلسلہ بڑا تاریخی کارنامہ ہے اور صدقہ جاریہ ہے، یہ کام تو سیاستدانوں اور حکومتوں کا ہے جس میں آج بزنس کمیونٹی آگے آئی ہے۔

امتیاز کوثر اور ان کے بھائی اگر گجرات میں ٹراما سنٹر نہ بناتے تو آج عزیز بھٹی ہسپتال میں مریض رٴْل رہے ہوتے۔ انہو ں نے کہا کہ امتیاز کوثر میری جو ڈیوٹی لگائیں گے میں ان کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

گجرات میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے کیونکہ صاف پانی سب سے زیادہ ضروری ہے، گلی، نالیوں کی تعمیر سے پہلے صاف پینے کا پانی بنیادی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں مریض بھی کم ہوں گے اور لوگ صحت مند ہوں گے میں ان کے ساتھ ہوں۔

اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے ، شہر اور سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے لئے حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنی سوسائٹی کی بہتری چاہتے ہیں تو ا س میں فنانشلی، فزیکلی کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح سے معاشرے کے مسائل کم ہوتے ہیں اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔امتیاز کوثر نے کہا کہ گجرات میں جس طرح لوگوں کے مسائل اور گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں آرہا ہے۔

گجرات کے مخیر حضرات ہمارا ساتھ دیں تو ہم ہر محلے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔ اگر خود واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر ہمارے حوالے کرنا چاہتا ہے تو ہم خود اس کی دیکھ بھال کریں گے۔ اگر کوئی حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو وہ بھی ڈال سکتا ہے۔مزید 3 فلٹریشن پلانٹ اور لگائیں گے جو کہ کنجاہ، سویڈش کالج اور جٹووکل میں لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :