ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز قومی یکجہتی اور اتحاد ہے ،قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،سینیٹر سراج الحق

افسوس کہ وزیر اعظم نے ابھی تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا ،مرکزی امیر جماعت اسلامی کاقبائلی جرگہ سے خطاب

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:43

ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز قومی یکجہتی اور اتحاد ہے ،قومی یکجہتی قائم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز قومی یکجہتی اور اتحاد ہے اور قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ وزیر اعظم نے ابھی تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا کل مظفر آباد کے جلسے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو ساری سیاسی قیادت ایک صف میں نظر آتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاسراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلام کل کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں عوامی مارچ کرے گی کل ہم کوئٹہ سے انڈیا کو اس کے تمام خیالات کا جواب دیں گے سراج الحق نے کہا کہ جب بات کشمیر کی ہو تو ساری سیاست ایک طرف رہ جاتی ہے ،صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے خطاب کے موقع پر قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح نظر آنا اور کشمیریوں کو واضح پیغام جانا چاہیے تھا مگر صدر کے خطاب میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایسا نظر نہیں آیا سراج الحق نے کہا کہ تیرہ ماہ سے ملک کی معاشی حالات ابتری کاشکار ہیں آئی ایم ایف اور ولڈ بنک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے حکومت ضد چھوڑ کر ملک کی معیشت کو بہتر کریں رونا دھونا مسائل کاحل نہیں ہمیں ملکر بیٹھنا ہوگا سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ کو بیس سال کیلئے ٹیکس فری قراردیں ،تو کراچی کے سارے تاجر اپنے سرمایہ سمیت کوئٹہ آجائیں گے۔