سی پیک قلات زون اور ڈسٹرکٹ قلات کے لیویز پوسٹوں میں میرٹ کا قتل کیا گیا،مولانا آغا سید محمود شاہ

میرٹ اور انصاف کی باتیں کرنے والوں نے اقرباء پروری اور غریب دشمنی کی نئی مثال قائم کردی ،جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:43

کوئٹہ /قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ نے قلات لیویز پوسٹ کے مستحق غریب امیدواروں کو نظر انداز کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کے خلاف کسی بھی جبر کو تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حالیہ تعیناتیاں سراسر ظلم ہیں اس پر ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی انہوں نے کہا یہاں اقرباپروری کی گئی ہے جس کے خلاف موثر آواز میں احتجاج کرتے ہیںناانصافی کی بنیاد پر تقسیم اور بندر بانٹ ہوئی ہے وزیرداخلہ اور سابق ڈی جی لیویز نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں جس پرجمعیت علماء اسلام خاموش نہیں بیٹھے گی اس حوالے سے جے یو آئی اس ناانصافی ظلم اورزیادتی کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں کر احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سابق ڈی جی کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے جمعیت علماء اسلام بہت جلد لائحہ عمل طے کرے گی اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر پلیٹ فارم ان کا ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ سی پیک قلات زون اور ڈسٹرکٹ قلات کے لیویز پوسٹوں میں میرٹ کا قتل کیا گیامیرٹ اور انصاف کی باتیں کرنے والوں نے اقرباء پروری اور غریب دشمنی کی نئی مثال قائم کردی قلات کی لیویز پوسٹوں کے آڈرز تین ماہ تک تاخیر کا شکار کرکے میرٹ کا سرعام قتل کیا گیا قلات خالق آباد اور جوہان کے عوام کے ساتھ زیادتی پر جمعیت علماء اسلام خاموش نہیں بیٹھے گی ہم میرٹ کی پامالی پر بھر پور مذاہمت کرینگے ان میرٹ دشمن عناصر خواہ وہ عوامی نمائندہ ہو یا بیورکریسی عوام کے سامنے ان کو بے نقاب کرینگے اور میرٹ دشمن عناصر کی بھرپور مخالفت کرینگے جمعیت علماء نے ہمیشہ انصاف اور اصولوں کی سیاست کی ہیں اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگی۔