پشین میں ٹریفک کا مسئلہ حل کر نے کیلئے پشین بائی پاس روڈ کو چوڑا کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، منصوبے پر کام کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا

پشین کی عوام اس دیرینہ مسئلے کے حل پر اصفر ترین کے شکر گزارہے ،عوامی حلقے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پشین میں ٹریفک کا مسئلہ حل کر نے کیلئے پشین بائی پاس روڈ کو چوڑا کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، منصوبے پر کام کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین کی جانب سے پشین میں ٹریفک کا مسئلہ حل کر نے کے حوالے سے پشین بائی پاس پر دو کلو میٹر سڑک تو چوڑا کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیاگیا جبکہ ہفتہ کو اس حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر بھی ہوئے ، پشین کے عوامی حلقوں اور اہلیان پشین نے اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی اصغر ترین نے پشین میں ٹریفک مسائل کو مدنظر رکھتے وزیر اعلی بلوچستان سے پشین کے بائی پاس کے حوالے سے خصوصی نشست کی اور انہیں پشین کے ٹریفک اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاجسے وزیر اعلی بلوچستان نے خصوصی طور پر PSDP نمبر 790 کو PSDP سال 2019-2020 میں شامل کرلیاجس کا باقاعدہ ٹینڈر بھی ہو گیااور بہت جلد کام شروع بھی کر دیا جائے گاپشین کی عوام اس دیرینہ مسئلے کے حل پر اصفر ترین کے شکر گزارہے اور انکے ہر اچھے کام کی حمایت کریگی